تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 نومبر 2013
وقت اشاعت: 23:28

سبزیوں اورپھلوں کے ذائقے سے نا آشناانوکھی برطانوی خاتون

لندن… این جی ٹی…عام طور پرخواتین وزن بڑھنے کی پریشانی کے پیشِ نظراپنی خوراک میں زیادہ سے زیاد ہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کرتی نظر آتی ہیں لیکن یہ برطانوی خاتون تو کچھ انوکھی ہی ہیں جوگزشتہ 16برسوں سے محض فاسٹ فوڈ پر گزارا کئے ہوئے ہیں۔اکیس سالہFayeاپنی روزمرہ خوراک میں صرف جنک اور فاسٹ فوڈ ہی شامل کرتی ہے جس کاکہنا ہے کہ چپس، بسکٹ،پیزا، چکن برگر،چیز برگراورٹوسٹ اس کے کچھ پسندیدہ کھانوں میں سے ہیں۔اپنی اس انوکھی ڈائٹ کے باوجود Fayeکا نا صرف وزن مناسب ہے بلکہ وہ ایک عام صحت مند انسان کی طرح اپنی زندگی بھرپور انداز میں بسر کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.