9 نومبر 2013
وقت اشاعت: 1:53
جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ برطانوی نوجوان موت کے منہ سے بال بال بچ گیا
لندن…این جی ٹی…جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے یہ محاورہ تو آپ نے کئی بار سنا ہوگا تاہم اس کی حقیقی مثالیں بہت ہی کم دیکھنے کو ملتی ہیں۔ایسا ہی ایک نظارہ برطانیہ میں دیکھنے کو ملا جب ڈیو ایٹھرٹن نامی پلمبر اس وقت موت کے منہ میں جانے سے محفوظ رہا جب ایک ٹرک اسے کچلنے ہی والا تھا۔فقط چند لمحوں کی دوری سے موت کے منہ میں جانے سے معجزانہ طور پر محفوظ رہنے والے اس نوجوان کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے پوری طرح صحت مند قرار دے دیا گیا ۔دوسری جانب سی سی ٹی وہ فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعدحادثے کے ذمے داران پر لاپرواہی برتنے کے جرم میں بارہ ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔