9 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:26
بر طانوی نو جوان چلتا پھرتا ویڈیو گیم بن گیا
لندن…ایک بر طانوی نو جوان نے ایسا لباس نما ویڈیو گیم تیار کیا ہے جسے اپنے جسم کے ساتھ پہن کر دوسروں کو کھیلنے کا موقع دیا جاسکتاہے۔شرٹ کی شکل میں بنے اس ویڈیو گیم کی اسکرین اسے پہننے کے بعد پیٹ پر آجاتی ہے جبکہ اس پرکھیلنے کیلئے استعمال کر نے والے بٹن کو دستانو ں کے ساتھ منسلک کرکے ہاتھوں کے ساتھ پہنا جاتاہے۔اب ایک دوست اس ویڈیو گیم کو پہن کر کھڑا ہو جاتاہے اور دوسرا دوست اس پرمزے سے کھیلتا ہے اب یہ سزا ہے یا دوستی لیکن باری ،باری اسے کھیلا جاسکتا ہے تاکہ کوئی ناراض بھی نہ ہو۔