11 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:20
ہالی ووڈ ہیرو جو نی ڈیپ کی شکل والا 5فٹ 5انچ کاکیک
برمنگھم …این جی ٹی …بر طانوی شہربرمنگھم میں کیک بنانے کے بین الاقوامی مقابلے میں شریک ایک بر طانوی خاتون نے ہالی ووڈ کے نامور ہیرو جونی ڈیپ کی شکل والا 5فٹ 5انچ بڑا کیک تیار کرکے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ جونی ڈیپ کی عالمی شہرت یافتہ فلم سیریز "Pirates of the Caribbean" میں ان کے کر دار جیک اسپیرو کے روپ میں بیک کیا ہے جسے دور سے دیکھ کر ایک منٹ کیلئے ایسا احساس ہو تا ہے کہ جیسے وہی کر دار فلم سے نکل کریہاں پہنچ گیا ہو۔ اس کیک کو نہایت مہارت سے 90 گھنٹوں کی انتھک محنت کے بعد اس ماہر بیکر نے جیک اسپیرو کی شکل میں تیارہے جوکہ قابل ِ تعریف ہے۔