11 نومبر 2013
وقت اشاعت: 8:25
بغیر ریموٹ کنٹرول خود کار نظام کے تحت چلنے والی کھلوناریسنگ کار
نیویارک …این جی ٹی …دنیا بھر میں مو جودکھلو نا ساز کمپنیاں بچوں کی تفریح کیلئے نت نئے ڈیزائن اور ماڈلزکی گاڑیاں متعارف کر واتی ہی رہتی ہیں لیکن ایک امریکی روبوٹ ساز کمپنی نے منفرد انداز کی حامل روبوٹک کھلونا ریس کار تیار کرکے اس فہرست میں نیا اضافہ کر دیا ہے۔ان روبوٹک اسپورٹس کھلونا کاروں میں ایسا جدید نظام نصب کیا گیا ہے جس کے تحت یہ مخصوص ریسنگ ٹریک پر رکھتے ہی دوڑنا شروع کردیتی ہیں اور ٹکرائے بغیر خود ہی موڑتی اور آگے بڑھتی ہیں۔انسانی ہاتھ کے برابر سائز کی تیار کر دہ ان کاروں کو اسمارٹ فون کے ذریعے ہدایات دی جاتی ہیں جو کہ روایتی کھلونا کاروں سے بہت مختلف اور بچوں کیلئے جدید دور کا بہترین تحفہ ہیں۔