12 نومبر 2013
وقت اشاعت: 0:17
برطانوی بوٹ ریسر خطرناک حادثے کے باوجود معجزانہ طور پر محفوظ رہا
لندن…این جی ٹی…کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اس کون چکھے،ایسا ہی ایک نظارہ انگلینڈ میں دیکھنے کو ملا ۔جی ہاں کیتھ وِلیٹ نامی بوٹ ریسر کی کشتی اس وقت حادثے کا شکار ہوگئی جب وہ اسے 135میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پانی پر چلاتے ہوئے کرتب دکھانے کی کوشش کر رہا تھا۔جھیل کے کنارے موجود سینکڑوں افراد ان صاحب کے بچنے کی امید کھو بیٹھے تھے لیکن معجزانہ طور پر یہ خوش قسمت شخص موت کے منہ میں جانے سے محفوظ رہا۔واضح رہے کہ کیتھ نامی شخص اس سے قبل کشتی رانی میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ بھی قائم کر چکا ہے۔