12 نومبر 2013
وقت اشاعت: 0:50
ایک ٹکٹ میں دو مزے؛ سیل فون اور قلم ساتھ ساتھ۔۔
نیویارک…این جی ٹی…یوں تو موبائل فون سے کئی طرح کے مفید کام لئے جاتے ہیں لیکن اب اسے بطور بال پین بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔جی ہاں ایک تخلیقی کمپنی نے "جیک پین "نامی انوکھی آئی فون ایکسیسری(Accessory )متعارف کرادی ہے جسے ہیڈ فون پوڈمیں نصب کرتے ہوئے باآسانی زیرِ استعمال لایاجاسکتا ہے۔ اس ننھے سے پِن نماقلم کو جب لکھنے کیلئے استعمال نہ کیا جارہاہو تو فولڈ کرکے فون کے اندر چھپایا جا سکتا ہے اور ضرورت کے تحت پوڈ سے نکال کر لکھا بھی جا سکتا ہے۔کیوں ہے نا ایک تیر سے دو شکار، قلم کا قلم اور سیل فون کا سیل فون۔۔