تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:34

سائیکل کی چین اور دیگر نا کا رہ پرزوں سے تیار کردہ منفرد فن پارے

سیول… این جی ٹی… دنیا میں ہر چیز کا ر آمد ہوتی ہے،ایک ماہر فنکا رنے اپنی صلا حیت سے ثا بت کر دیا کہ استعما ل شدہ پرانی سائیکلوں کو بھی مختلف طر یقوں سے استعما ل میں لا یاجا سکتا ہے۔ ایک کورین آرٹسٹ نے سائیکلوں میں لگی لوہے کی زنجیراور چھوٹے چھوٹے پرزئہ جات کو یکجا کر کے منفرد اور دیدئہ زیب مجسمے تیار کئے ہیں جو سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ان مجسموں کو آرٹسٹ نے اس مہارت اور باریک بینی سے تیار کیا ہے کہ نہ صرف انسانی چہرہ بلکہ تمام نقوش بھی ابھر کر سامنے آگئے ہیں۔آرٹسٹ نے انسانی چہرے کیساتھ ساتھ جانوروں اور دیگر اشیا ء کے دلچسپ مجسموں سے بھی دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.