تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:2

جاپانی آرٹسٹ نے دیواروں اور چھتوں پر خوبصورت مناظر تخلیق کردئیے

ٹوکیو… این جی ٹی…ایک با کمال جاپانی فنکارنے ایسا انوکھا آرٹ کمرہ تیار کرلیا ہے جس میں داخل ہوتے ہی آپ ایک عجب غضب دنیا میں پہنچ جائیں گے۔اس ماہرآرٹسٹ نے جاپان کے آرٹ میوزیم میں ایک ایسا تھری ڈی ویڈیو پروجیکٹ شروع کیاہے جس کے تحت زیرِ آب دنیا کے خوبصورت مناظر دیواروں اور چھتوں پر دکھائے گئے ہیں۔اس انوکھے ویڈیو پروجیکٹ میں زیرِ آب پانی میں تیرتی ہوئی سفید اورنیلے رنگ کی روشنی بکھیرتی جیلی فشز لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز بنتی ہیں جو کسی حقیقی جیلی فش کی طرح چھوتے ہی خود بخود حرکت کرتے ہوئے آگے بڑھنے لگتی ہیں ۔کیوں ہے نا کمال کا کمرہ ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.