تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:50

کینیڈا: مارکیٹ میں تھری پیس بلٹ پروف سوٹ متعارف

اوتاوا… این جی ٹی…فیشن کی دنیا میں روز نت نئی تبدیلیاں اور ڈیزائن منظرِ عام پر آتے ہیں اسی لیے ڈیزائنرز ہمہ وقت کچھ منفرد کردکھانے کی جستجو میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔کینیڈین صوبے اونٹاریو سے تعلق رکھنے والے ایک ٹیلرنے فیشن کی دنیا میں نئی جہت متعارف کرواتے ہوئے خطرات کی زد میں رہنے والے بزنس مین افراد کیلئے بلٹ پروف تھری پیس سوٹ متعارف کروادیا ہے۔گیریسن بیسپوک نامی اس ڈیزائنر ٹیلر کمپنی کے متعارف کردہ تھری پیس پینٹ سوٹ کی تیاری میں کاربن نینوٹیوب ٹیکنالوجی سے لیس انتہائی پتلی شیٹس کا استعمال کیا گیا ہے جو ناصرف اسٹیل سے30گنا زیادہ مضبوط بلکہ کیولرسے50فیصد کم وزن(ہلکی)ہوتی ہیں۔مختلف گنوں سمیت چاقو کے وار سے بھی محفوظ بنانے والا یہ منفرد حفاظتی سوٹ 20ہزار ڈالر کے عوض باآسانی اپنے ناپ کے حساب سے تیار کرواجاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.