13 نومبر 2013
وقت اشاعت: 4:59
نیویارک:برطانوی مصورکی پینٹنگ سوا14 کروڑ میں نیلام
نیویارک… سوا 14کروڑ ڈالر میں کسی تصویر کا فروخت ہونا خوابوں اور کہانیوں کی باتیں نہیں، بلکہ جیتی جاگتی حقیقت ہے۔ نیویارک میں بیسویں صدی کے معروف برطانوی مصور فرانسس بیکن کی پینٹنگ Three Studies of Lucian Freud کی نیلامی ہوئی ۔ اس پینٹنگ کی فروخت نے سب اگلے پچھلے رکارڈ توڑ دیے۔ اس تصویر نے سوا 14کروڑ ڈالر یعنی پندرہ ارب سینتس کروڑ، بانوے لاکھ پاکستانی روپے بٹور لیے۔ یوں فرانسس بیکن کی پینٹنگ، دنیا کی سب سے زیادہ قیمت میں فروخت ہونے والا آرٹ کا نمونہ بن گئی۔