تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
14 نومبر 2013
وقت اشاعت: 4:6

باربی ڈول سے حیرت انگیز حد تک مماثلت رکھتی یوکرینی لڑکی

یوکرین… این جی ٹی…دنیا بھر کے تمام ممالک میں لڑکیوں کی بچپن کی سہیلی باربی سے ملنے کی خواہشمند لڑکیاں بیشمار ہیں۔انہی تمام لڑکیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ اب وہ حقیقی زندگی میں بھی باربی سے ملنے کی اپنی خواہش کو عملی جامہ پہنا سکتی ہیں۔ جی ہاں بالکل۔کیونکہ حقیقی زندگی میں باربی ڈول سے ہو بہو مشابہت رکھتی20سالہ یوکرینی لڑکی علینا کووالیسکایا(Alina Kovaleskaya)آجکل دنیا بھر میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے۔ یہ نوجوان لڑکی ناصرف باربی ڈول جیسی نقوش کی حامل ہے بلکہ اسکے بال بھی باربی جیسے سنہرے ہیں جس کیساتھ ساتھ یہ باربی کی طرح ملبوسات زیبِ تن کرکے خود کو مکمل طور پر ایک چلتی پھرتی گڑیاثابت کرتی نظر آتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.