تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
14 نومبر 2013
وقت اشاعت: 8:8

امریکی صدر کا آفس عام شہر ی کے گھر میں سج گیا

ہیوسٹن…این جی ٹی …امریکا کے صدر کا آفس وائٹ ہا ؤس سے اٹھ کر ایک عام امریکی شہری کے گھر میں پہنچ گیا ہے ۔ریاست ٹیکسا س کے ایک شہری نے اپنے گھر کے کمر ے کو مکمل طور پر صدارتی آ فس اوول ہا ؤس میں بد ل ڈالا ہے ۔63سا لہ رون ویڈنامی اس شخص نے اوول آ فس کی ہو بہو نقل تیار کر نے میں سینکڑوں یا ہزاروں نہیں بلکہ دولاکھ ڈالر سے زائد کی رقم اور چار سال کا عر صہ لگا یا ہے ۔ یہ نقلی آفس کسی بھی طر ح اصلی اوول آ فس کے کم نہیں جسے دیکھ یہی محسو س ہو تا ہے کہ یہ وائٹ ہا ؤس کا ہی حصہ ہے ۔ اس آفس کی تیار ی میں صدارتی ہا ؤس کی اصلی یا دگا ر اشیا ء استعما ل کی گئی ہیں جورون نے مختلف نیلا میوں سے حا صل کی ہیں ۔ رون ویڈ صرف نقلی اوول ہا ؤ س کا مالک ہی نہیں بلکہ اس کے پا س صدارتی یا دگا روں کا دنیا کا سب سے بڑا ذخیرہ بھی موجودہے جس میں صدر جان ایف کینڈی کی کار او ر آ رام کر سی بھی شا مل ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.