15 نومبر 2013
وقت اشاعت: 3:9
کاغذی گڑیاؤں کی لمبی چین، اسکاٹش مصنفہ نے ریکارڈ قائم کردیا
ایڈنبرگ…این جی ٹی… اسکاٹ لینڈ کے قصبے بےئرسڈن سے تعلق رکھنے والی مصنفہ نے کاغذی گڑیاؤں کی سب سے لمبی چین تخلیق کرتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔جولیا ڈونلڈسن نامی اِن خاتون نے اپنی آنے والی کتاب"دی پیپر ڈولز"کی لانچنگ تقریب کے موقع پر45ہزار پیپر ڈولز کی مدد سے طویل ترین چین تیار کرنے کا منفرد کارنامہ سر انجام دیا۔لندن کے رائل فیسٹیول ہال میں جولیا نے کئی رضاکاروں کی مدد سے برازیل اور ہانگ کانگ سمیت دنیا بھر سے اُنکے مداحوں کی جانب سے بھیجی گئی 45ہزار282 پیپر ڈولز کی مدد سے یہ چین تیار کی جو4ہزار549اعشاریہ7میٹرلمبی تھی اور کم از کم 40فٹ بال پچوں،61جمبو جیٹ طیاروں اور80ہزار جیلی بے بیز کے برابر تھی۔پیپر ڈولز کی طویل ترین چین کے سابقہ روڈ کو پیچھے چھوڑتے جولیا کے اس منفرد ریکارڈکو گینز ریکارڈ بکس کاحصہ بنالیا گیا ہے۔