تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
16 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:3

دنیا میں ناپید ڈائنو سارز اسلام آباد میں آگئے

اسلام آباد…آپ نے ڈائنوسارز فلموں میں تو بہت دیکھے ہوں گے لیکن اب تو اسلام آباد میں بھی ڈائنوسارز آگئے ہیں، بچے اب چڑیا گھر کی سیر کے ساتھ ڈائنو پارک بھی جائیں گے اوران نایاب جانوروں سے ملیں گے جو اب دنیا میں نہیں ۔یہ ہے اسلام آباد کا ڈائنو پارک، جہاں ڈائنوسارز کی کئی اقسام موجود ہیں۔ یہ اصلی نہیں، فائبر گلاس کے ماڈلز ہیں۔انہیں دیکھ کر کہیں لہرائے خوف کے سایے اور کہیں حیرت انگیز خوشی۔ہزاروں سال پہلے ڈائنوسارز کا بڑا راج تھا ،کوئی گوشت خور تھا تو کوئی پتے کھاتا،جسم اور قد کاٹھ بھی ایک دوسرے سے مختلف تھے۔اس پارک میں ڈائنوسارز کی کچھ ایسی اقسام بھی رکھی گئی ہیں جو مگر مچھ اور چھپکلی سی ملتی جلتی ہیں ،یہ نایاب جانور دنیا سے ناپید ہو چکے ، یہاں آکر ماضی کے دریچوں سے پرد ہ اٹھتا ہے اور ملتا ہے معلومات کا بیش بہا خزانہ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.