17 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:13
10برطانوی لڑکیوں نے 264ہولا ہوپس گھماتے ہوئے ریکارڈ بناڈالا
لندن…ہولا ہوپنگ کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی صرف اس کرتب کے ماہر افراد ہی شاندار انداز میں ہولا ہوپ گھمانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔گذشتہ دنوں دنیا بھر میں نواں سالانہ گینز ورلڈ ریکارڈ ڈے منایا گیا جس میں کئی سابقہ ریکارڈ ٹوٹے تو کئی نئے ریکارڈز بھی قائم کردیے گئے۔برطانوی دارالحکومت لندن میں بھی ریکارڈ قائم کرنے کی ایک ایسی ہی کوشش کا انعقاد کیا گیا جہاں کئی نوجوان لڑکیاں بیک وقت ہولا ہوپس گھماتی نظر آئیں۔اس ریکارڈ ساز کاوش کیلئے 10لڑکیوں پر مشتمل Marawa's Majorettesنامی اس گروپ نے بیک وقت264رنگ برنگے ہولا ہوپس گھمائے اور اپنا نام گینز ریکارڈ بکس میں درج کرالیا۔