تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
17 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:22

امریکی شخص نے595پیزا کے ڈبے جمع کر کے عالمی ریکارڈ بنالیا

نیویارک…این جی ٹی…پیزا ایسا مقبول ترین فاسٹ فوڈ ہے جسے دنیا بھر میں ہر عمر کے افراد شوق سے کھاتے ہیں لیکن امریکہ میں ایک ایسا شخص بھی موجود ہے جو پیزا کے ساتھ ساتھ اس کے خالی ڈبوں کا بھی دیوانہ ہے۔یہ امریکی شخص اپنے انوکھے شوق کی خاطر سال 2008سے اب تک5سو 95 پیزا کے ڈبے جمع کر چکاہے جوکہ یقیناً اس نے نہیں کھائے بلکہ اس نے 45ممالک سے اپنی مدد آپ کے تحت جمع کیے ہیں۔ اس کے اس منفرد خزانے میں شامل ایک ،ایک پیزا کے خالی ڈبے سے متعلق کوئی نہ کوئی کہانی ضرور ہے کہ وہ اس تک کب، کہاں سے اور کیسے پہنچاجن کی وہ دل وجان سے حفاظت کر تا ہے۔ یہ ہمارے لئے کاڑ کباڑ ہو سکتا ہے لیکن اسے انھیں خالی پیزا کے ڈبوں نے عالمی شہرت دلائی اور ورلڈیکارڈز بکس میں بھی شامل کر نے کا ذریعہ بنے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.