18 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:46
کمپیوٹر اسکرین کی مدد سے تیار کردہ دیدہ زیب تھری ڈی فن پارے
برن… این جی ٹی…یوں تو کمپیوٹر صرف دفتری کام کاج اور دنیاسے رابطے کا ذریعہ تصور کیا جاتا ہے لیکن سوئٹزرلینڈ کی ایک وژیوئل آرٹسٹ نے کمپیوٹر کا انوکھا استعمال کرتے ہوئے آرٹ کے ناقدین کو حیران کر دیاہے۔بینجمن نامی اس فن کارہ نے کمپیوٹر اسکرینز کو ایک اسپنینگ فریم میں نصب کرتے ہوئے اسے360ڈگری زاویے پر تیز رفتاری سے گھمانا شروع کر دیاجس نے ڈیسک ٹاپ پر روشن لائٹ کو دیکھتے ہی دیکھتے ایک جھلملاتے دیدہ زیب فن پارے میں تبدیل کر دیا۔ اس انوکھی طرز کے آرٹ ورک کی بدولت نہ صرف آرٹسٹ کی مہارت نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ہے بلکہ آرٹ کا ایک منفرد انداز بھی متعارف کر وایا ہے ۔