تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
18 نومبر 2013
وقت اشاعت: 3:50

لندن میں نایاب چینی گل دان 30 لاکھ پاوٴنڈ میں نیلام

لندن …برطانیہ کے شہر لندن میں اٹھارویں صدی کا چینی گل دان 30 لاکھ پاوٴنڈ میں نیلام کردیا گیا۔تقریباً 3 سو سال پرانا یہ چینی گلدان 1961 میں نیویارک میں ایک نامعلوم شخص نے خریدا تھا۔ اس کا سابقہ مالک کئی سال تک اس نایاب گلدان کو عام گلدان کی طرح استعمال کرتا رہا۔ یہ تاریخی گلدان چین کے شہنشاہ یونگ ژینگ کے دور کا ہے۔ ہرے اور پیلے سرامک سے بنے گلدان کی لمبائی سولہ انچ ہے۔ لندن کے نیلام گھر میں یہ تین ملین پاوٴنڈ یعنی تقریباً 52 کروڑ روپے میں فروخت ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.