تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
18 نومبر 2013
وقت اشاعت: 14:22

سگریٹ نوشی کی عادت چھوڑنے والا انڈونیشی بچہ نئی لت کا شکار

جکارتہ…این جی ٹی…انتہائی کم عمری میں سگریٹ نوشی کی عادت کے باعث خبروں کی زینت بننے والا انڈونیشی بچہ ایک لت سے چھٹکارا پانے کے بعد دوسری لت کا شکار ہوگیا ہے۔انڈونیشیا کے صوبے سماٹرا کے حصےMusi Banyuasinمیں ایک ایسا بچہ موجود ہے جو کثرت سے سگریٹ نو شی کا عا دی تھا۔آردی رزال نا می یہ بچہ صرف 18ما ہ کا تھا جب اس نے سگریٹ پینا شروع کر دی تھی اوراس بچے کا دشمن کو ئی اور نہیں بلکہ اس کا اپنا سگا با پ تھا جس نے اسے پہلی بار سگریٹ پلا کر اس کا عا دی بنا دیا ۔اپنے نشے کی طلب پوری نہ ہونے پر آردی آپے سے باہر ہوجاتا تھااور اگر اس کے والدین سگریٹ دینے سے انکا ر کر دیتے تو یہ واویلا مچا تے ہوئے کر زاروقطا ر رو نا شروع کر دیتا۔ روزانہ40سگریٹ پینے والے کم عمر بچے کی حیثیت سے خبروں کا حصہ بننے والے آردی کو پچھلے سال جولائی میں علاج کے لیے قصبے سے د ارالحکومت جکارتہ لایا گیا جہاں تقریباً ایک مہینے سخت تھراپیز سے گزرنے کے بعد بلاآخر سگریٹ نوشی چھوڑ دی تھی۔تاہم اب5سالہ آردی سگریٹ کے بجائے بسیارخوری کا شکار ہوچکا ہے اور بے حساب خوراک اور جنک فوڈ لینے کی وجہ سے اُس کا وزن اپنی عمر کے بچوں سے کئی گنا زیادہ یعنی 25کلوگرام ہوچکا ہے جس کے باعث بچے کے والدین سمیت اُس کے ڈاکٹرز کو ایک نئی تشویش لاحق ہوچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.