تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
18 نومبر 2013
وقت اشاعت: 11:8

جدید انجن سے لیس بیٹ موبائل کا حقیقی ماڈل نیلامی کیلئے پیش

لندن …این جی ٹی …ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم دی بیٹ مین سیریز کے مداح دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں جو اس ایکشن سے بھرپور فلم سے جڑی ہر چھوٹی بڑی بات جاننے میں بے حد دلچسپی رکھتے ہیں۔انہی تمام مداحوں کے لیے تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ بیٹ مین کی بیٹ موبائل کی طرز پر تیار کیا گیا گاڑی کا حقیقی ماڈل آن لائن فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔ ایک سال کے عرصے میں تیار ہونے والا جدید انجن سے لیس بیٹ موبائل کا یہ حقیقی ماڈل سڑکوں پرتیز رفتاری سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور فقط5سیکنڈ میں صفر سے60کی اسپیڈ پکڑ لیتا ہے ۔فیول انجیکٹڈجیگوار انجن والی اس بیٹ موبائل میں ہائیڈرالیک سسپنشن موجود ہے جس سے یہ مزید 9انچ اونچی اُٹھ جاتی ہے جبکہ اس میں حقیقی بیٹ موبائل کی طرح آگ اُگلنے والا فلیم تھرووَر بھی نصب کیا گیا ہے۔ برطانوی کاؤنٹی سرے کے قصبے ویبرج میں ہسٹورکس کارآکشن میں نیلامی کیلئے پیش کی گئی اس بیٹ موبائل کی70سے90ہزار پاؤنڈ تک میں فروخت ہوجانے کی توقعات ظاہر کی جارہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.