18 نومبر 2013
وقت اشاعت: 15:59
نارویجین باشندے نے دُنیا کا سب سے لمبااُونی اسکارف تیار کرلیا
اوسلو…سلائی،بُنائی کے کاموں میں مرد بھی عورتوں سے کچھ کم نہیں ہیں،ناروے کے دارالحکومت اوسلو سے تعلق رکھنے ہیلج جوہانسن نامی شخص اون کی مدد سے دنیا کا سب سے لمبااسکارف تیار کرنے کا اعزاز حاصل کرکے خواتین کو مات دے دی ہے۔جوہانسن نے دنیا کے سب سے لمبے اونی اسکارف کا اعزاز پہلی بار2006میں حاصل کیا تھا جب انہوں نے23سالوں کی کڑی محنت کے بعد3ہزار463اعشاریہ73میٹر لمبا اسکارف سلائیوں کی مدد سے بُنا تھا۔اب 7سالوں بعد جوہانسن نے نویں سالانہ گینز ورلڈ ریکارڈ ڈے کے موقع پر اپنا ریکارڈ مزید بہتر بناتے ہوئے4ہزار565اعشاریہ46میٹر لمبا اُونی اسکارف پیش کردیا ہے جسے گینز انتظامیہ نے باقاعدہ پیمائش کے بعد نئی اعزازی سند سے نوازا ہے۔