تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 نومبر 2013
وقت اشاعت: 3:5

جیٹ انجن کی توانائی سے چلنے والی دیدہ زیب کیپسول بوٹ تیار

روم… این جی ٹی…دنیا بھر میں مختلف اقسام اور صلا حیت کی حامل کشتیاں بنائی جاتی ہیں لیکن اٹلی میں ایک ایسی انوکھی کشتی تیار کر لی گئی ہے جو نہ صرف نہایت دیدہ زیب ڈیزائن کی حامل ہے بلکہ برق رفتاری سے سفر کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔325ہارس پاورڈیزل انجن سے لیس انڈے سے مماثلت رکھتی اس کیپسول بو ٹ کی لمبائی7.5میٹر ہے جس میں بیک وقت آٹھ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔25 ناٹ سے بھی تیز رفتار ی میں پانی پرتیرتی اس کشتی کا ڈیزائن ایک ماہر اطالوی شخص نے تیار کیا ہے جو ہو بہو ہالی ووڈ سائنس فکشن اور جاسوس فلموں میں دِکھائی جانیوالی بوٹس سے مشابہت رکھتی ہے ۔جیٹ کیپسول نامی یہ دیدہ زیب اور لگژری بوٹ دِن کیساتھ ساتھ رات کے اندھیرے میں بھی سفر کرنے کیلئے نہایت موزوں ہے جس میں نصب دلکش لائٹیں سمندر کے سفر کو مزید خوشگوار بنا دیتی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.