تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 نومبر 2013
وقت اشاعت: 3:5

امریکا میں تکیوں کی سب بڑی لڑائی کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا گیا

شکاگو… این جی ٹی…امریکی شہر شکاگو میں تکیوں کی سب سے بڑی لڑائی کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا گیا ہے۔اس انوکھی لڑائی میں تین ہزار آٹھ سو تیرہ لوگوں نے حصہ لیا اور ایک دوسرے پر خوب تکیے برسائے۔تیز موسیقی اور رنگ برنگی روشنیوں میں لڑی جانے والی اس دلچسپ لڑائی کے دوران ہر طرف روئی کے گالے بکھر گئے۔ گز شتہ چند سا لو ں میں ایک دو سرے پر تکیے بر سا نے کا یہ دلچسپ کھیل دنیا بھر میں مقبو لیت حا صل کر چکا ہے جس میں ہر عمر کے لوگ حصہ لیتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل تکیوں کی سب سے بڑی لڑائی کا ریکارڈ برطانیہ کے پاس تھا جس میں تین ہزار چھہتر لوگوں نے شرکت کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.