19 نومبر 2013
وقت اشاعت: 8:12
بر طانوی اسٹنٹ گرل نے بالوں سے گاڑی کھینچ کر لوگوں کو حیران کردیا
لندن …این جی ٹی …بر طانیہ میں ایک ماہر اسٹنٹ گرل نے اپنے بالوں کے ذریعے گاڑی کھینچ کر لوگوں کو حیران کردیا۔لندن کی ایک مصروف شاہراہ پر سرکس میں پرفارم کرنے والی اسٹنٹ گرل نے اپنے بال لوہے کے ایک ہک کی مدد سے مضبوط رسی کے ساتھ باندھ کر گا ڑی کو کامیابی سے کھینچ کر یہ کارنامہ انجام دیا۔اس مو قع پر میڈیا اور لوگوں کی بڑی تعداد وہاں مو جود تھی جنہوں نے تالیاں بجاکر خاتون کوداد دی۔