19 نومبر 2013
وقت اشاعت: 18:15
امریکی اسٹنٹ مین نے بھاری بھرکم ٹرک ہوا میں گھمادیا
میکسیکو…بھاری بھرکم ٹرک کو ہوا میں گھمانا آسان کام نہیں لیکن امریکی اسٹنٹ مین نے یہ ثابت کیا کہ یہ اتنا مشکل بھی نہیں ۔یہ حیرت انگیز نظارہ میکسیکو کے ایک شو میں دیکھنے کو ملا جہاں امریکی اسٹنٹ مین نے چار پہیوں والے بھاری بھرکم ٹرک کو ہوا میں تین سو ساٹھ ڈگری کے زاویے پر گھما کر دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کردیا ۔اور یہ مظاہرہ پیش کرنے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے۔