19 نومبر 2013
وقت اشاعت: 14:30
برطانیہ میں خاتون نے بالوں سے کار کھینچ کر ریکارڈ بنالیا
لندن…دنیا بھر میں خواتین متعدد ایسے کام بھی کررہی ہیں کہ انہیں صنف نازک کہتے ہوئے شاید کچھ سوچنا پڑے۔ برطانیہ میں خاتون نے بالوں سے کار کھینچ کر ریکارڈ بنالیا۔لندن کی مصروف شاہراہ پر کھڑی خاتون نے اپنے نرم ونازک بالوں کو بل دے کران میں ایک ہک باندھا اور پھر رسی کی مدد سے ایک گاڑی کو کھینچ لیا، اس طرح خاتون نے نیاعالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالا، خاتون کی اس جرات کو دیکھنے کیلئے عام لوگوں کیساتھ میڈیا بھی آگیا، سب نے تالیوں بجا کرخاتون کو خوب داد بھی دی۔