20 نومبر 2013
وقت اشاعت: 3:39
پھلوں سے تیار کردہ دیدہ زیب مجسمے
نیویارک… این جی ٹی…یوں تو اچھی صحت اور ترو تازہ جِلد کیلئے پھلوں کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن ایک باصلاحیت نوجوان شیف نے تو پھلوں سے دلکش مجسمے تیار کر کے انہیں ایک نیا روپ دے ڈالا ہے۔یہ فن کار سب سے پہلے پھل کو تیزدھار چھری سے باریک کتلوں میں تبدیل کرتا ہے اورپھرانہیں اس انداز میں ترتیب دیتا ہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے آرٹ کے دلچسپ شاہکار اُبھر کر سامنے آجاتے ہیں ۔ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ انسانی ہاتھ جب حرکت میںآ تے ہیں توان کا جادوسَر چڑھ کر بولتا ہے۔