تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 نومبر 2013
وقت اشاعت: 5:13

گہرے پانی میں رہنے والی شفاف سَر کی حامل انوکھی مچھلی

نیویارک… این جی ٹی…یوں توآپ نے دیدہ زیب رنگوں کی حامل کئی انوکھی مچھلیاں دیکھی ہونگی لیکن ایسی عجیب و غریب مچھلی شاید ہی کہیں دیکھی ہو جس کے سَر کی جِلد مکمل طور پر شفاف اور بے رنگ ہو ۔جی ہاں بحر الکاہل میں تین ہزار فٹ گہرائی میں بسنے والی عجیب الخلقت نسل کی اس مچھلی کے سَر کا زیادہ حصہ بالکل شفاف اور بے رنگ مائع پر مشتمل ہے جسکی وجہ سے اسکے تمام اندورونی اعضاء بے حد واضح دِکھائی دیتے ہیں ۔6انچ لمبی سیاہ جسامت اور آسمانی رنگ کی دُم والی" پیسیفک باریلے" نامی اس انوکھی آبی مخلوق کو 2004میںآ خری بار زندہ دیکھا گیا تھا تاہم حال ہی میں ایک امریکی ریسرچ ٹیم نے اسے گہرے سمندر میں تیرتے ہوئے دیکھاتوفوراً کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.