21 نومبر 2013
وقت اشاعت: 6:50
جاپان:سیکنڈز میں حفاظتی ہیلمٹ میں تبدیل ہونے والی کرسی!!
ٹوکیو…این جی ٹی …جاپان میں ذہین دماغوں نے ایسی کر سی ڈیزائن کی ہے جسے قدرتی آفات جیسے زلزلے کے وقت سیکنڈز میں حفاظتی ہیلمٹ میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اس کرسی کی پشت میں ایک ہیلمٹ بھی بنایا گیا ہے جسے ایمرجنسی کے وقت کرسی سے علیحدہ کر کے سر پر پہن کر محفوظ رہا جاسکتاہے۔ اس چیئر ہیلمٹ کی بدولت سر کے ساتھ ساتھ کمر بھی کافی حد تک محفوظ ہو جاتی ہے جسے کھولنا اور دوبارہ کرسی کے ساتھ جوڑنا نہایت آسان ہے۔