تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:6

ایکسر سائزٹیبل کی بدولت اب ورزش اور کام ساتھ ساتھ

نیویارک …این جی ٹی …موٹاپے کی مختلف وجو ہات میں سے ایک وجہ بغیر کسی نقل وحرکت کے مسلسل دفتری اوقات میں آٹھ سے دس گھنٹے کر سی پر بیٹھنا ہے لیکن اب اس مسئلے کا بھی ایک بہترین حل پیش کر دیا گیا ہے اور وہ ہے منفرد اور جدید ایکسر سائز ٹیبل۔ نیویارک کی ایک کمپنی کی تیار کردہ اس ایکسر سائز مشین اور دفتری ٹیبل کو ایک ساتھ ملا کر تخلیق کردہ اس ڈیکس کی بدولت آپ دفتر میں ہو ں یا گھر میں، کام کے ساتھ ساتھ وقت ضائع کیے بغیر ورزش کی جاسکتی ہے۔اس ٹیبل میں ایسا جدید نظام بھی نصب کیا گیا ہے جس کے تحت جب اس میں لگے پیڈل کو پاؤں سے چلایا جاتا ہے تو بر قی توانائی بھی پیدا ہو تی ہے جس سے کمپیوٹر چلانے کے ساتھ ساتھ موبائل بھی چارج کیا جاسکتا ہے۔ مختلف گھر یلو امور کی انجام دہی کیلئے استعمال کی جانے والی اس ٹیبل کی بدولت نہ کام کا حرج اور نہ ہی ایکسر سائز کا نا غہ۔ایکسر سائز ٹیبل کے بعد کہیں مو ٹاپے کو بائے بائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.