22 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:1
جاپان میں انوکھے برگر ریپر متعارف
ٹوکیو…این جی ٹی …اکثر خواتین چہرے کے بگڑتے تاثرات کے خوف سے برگر کھانا پسند نہیں کرتیں ،ایسی ہی خواتین کیلئے جاپان کے ایک ریسٹورنٹ نے ایسے برگر ریپر متعارف کرائے ہیں جس میں لِپٹا برگر کھاتے ہوئے نہ تو آپکی مسکراہٹ متاثر ہو گی اور نہ ہی آپکی بگڑتی شکل کو ئی دوسرا شخص دیکھ پائے گا۔اس ریپر پرپرنٹ تصویر کی بدولت اب چاہے برگر میں سنگل کباب ہو یا ڈبل، بلِا جھجھک اور منہ چھپائے بغیرجب چاہے جہاں چاہیں اور جیسے چاہیں مزے مزے کے برگر کھاسکتے ہیں۔ کیوں ہے نہ اس مسئلے کا کمال کا حل۔