تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 نومبر 2013
وقت اشاعت: 22:38

شرارتی نوجوانوں نے زیرِ تعمیر عمارت کی چھت پر نصب کرین کو جھولا بناڈالا

برلن… این جی ٹی…جرمنی میں تین منچلے نو جوانوں کو ایک نئی اور بالکل منفرد شرارت سوجھی اور انھوں نے رہائشی علاقے میں زیر ِ تعمیر ایک عمارت کی چھت پر نصب دیوہیکل کر ین کو جھولا بناکر اس پر جھولنا شروع کر دیا۔یہ منچلے نوجوان ، چا روں جانب گھومنے والے اس کرین کے ساتھ ایک رسی کی مدد سے صوفہ با ندھ کر اس پر بیٹھ کر منفرد جھولے سے محظوظ ہو ئے ۔ آس پاس موجود اپارٹمنٹ سے لوگ ان کی اس دلچسپ شرارت اور انھیں اس طرح بلندی پر جھولتے ہو ئے دیکھتے رہے تاہم کرین کے ساتھ بندھی رسی بھی ان کے بوجھ کو سہتی ہوئی بغیر کسی نقصان کے انھیں جھلاتی رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.