تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 نومبر 2013
وقت اشاعت: 22:38

دولتمند افراد کیلئے غربت کی عکاسی کرتا Resort

کیپ ٹاؤن… این جی ٹی…عام طور پر دولتمند افراد جسمانی اور ذہنی سکون کیلئے ایسے Resortمیں عارضی رہائش اختیار کر تے ہیں جہاں روزمرہ زندگی کی مشکلات سے چھٹکارہ پاسکیں لیکن جنوبی افریقہ میں ا میر افراد کو ایک منفرد تجربے سے لطف اندوز ہو نے کا موقع فراہم کر تے ہو ئے غربت کی عکاسی کرتا Resort متعارف کر وایا گیا ہے۔شہر سے دور بنائے گئے اس Resort میں بیک وقت 52افراد رہائش اختیار کر سکتے ہیں جسے اسٹیل کی چھت اور لکڑی سے بنایا گیا ہے اور یہاں مو جود ہر چیز غربت کی کہانی پیش کر تی ہے۔زندگی کی بنیادی سہولیات اور لگژری کے بغیر یہاں چند دن رہنا بھی مشکل ہے لیکن امیر سیاح یہاں آتے ہیں اور اس کٹھن زندگی کے تجربے سے نا صرف محظوظ ہو تے ہیں بلکہ اسطرح غریبوں کے لائف اسٹائل سے بھی عملی طور پر واقف ہو کر ان کے مسائل کو سمجھتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.