24 نومبر 2013
وقت اشاعت: 6:31
برسلز میں لیگو برکس سے بنے فن پاروں کی نمائش
برسلز…این جی ٹی …لیگو بلاکس صرف بچوں کے کھلونوں کے طور پر ہی استعمال نہیں ہوتے بلکہ بڑے بڑے ماہر فنکاروں نے لیگو کو بطور آرٹ میڈیم بھی استعمال کیا ہے۔بیلجیم کے دارالحکومت برسلزکی اسٹاک ایکسچینج گیلری کے14ہزاراسکوائر فٹ ایریا میں امریکی لیگو آرٹسٹ ناتھ ساویا کے لیگو مجسموں پر مشتمل نمائشThe Art of the Brickکا آغازہوگیاہے۔اس فنکار نے چارلا کھ سے زائد مختلف رنگوں کے لیگوبلاکس کو کما ل مہا رت سے جوڑ کرروز مرہ زندگی سے تعلق رکھنے والی ہر شے کے فن پا رے بنائے ہیں۔نمائش میں ساویا کے70دیوہیکل و شاہکار لیگو برکس کے مجسمے رکھے گئے ہیں جن میں80ہزار لیگو بلاکس سے تیار کیا گیا ٹی ریکس ڈائنوسار کا ماڈل بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ22نومبر سے شروع ہونے والی یہ نمائش اگلے سال21اپریل تک جاری رہے گی جو امریکا،آسٹریلیا اور ایشیا میں کم و بیش15لاکھ لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے میں کامیاب رہی ہے۔