25 نومبر 2013
وقت اشاعت: 3:23
ہزاروں الفاظ کی انوکھی ترتیب سے تیار کردہ مبہوت کُن پورٹریٹس
نیویارک… این جی ٹی…کہا جاتا ہے کہ تصاویر اَن کہے الفاظ سے زیادہ کہانی بیان کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں لیکن یہ تصاویرتو باقاعدہ الفاظ میں ہی کہانی بیان کرتی نظر آرہی ہیں۔امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان آرٹسٹ نے کئی مشہور شخصیات اورجانوروں کے ایسے مبہوت کن پورٹریٹس تیار کیے ہیں جن میں کسی قسم کے پینٹ یا برش کا استعمال نہیں کیا گیا۔یہ پورٹریٹس صرف اور صرف انٹرنیٹ پر موجود مختلف افراد کی بائیو گرافی اور آرٹیکلزسے الفاظ جمع کر کے تخلیق کیے گئے ہیں ۔اس ماہر آرٹسٹ نے ہزاروں الفاظ کو مختلف فونٹ سائزمیں استعمال کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی ، آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن اور پوپ جان پال سمیت کئی نامورشخصیات کے پورٹریٹس بناچکا ہے۔