25 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:41
جدیدواشنگ مشین جسے پالتو کتے بھی آپریٹ کر سکیں گے
لندن …این جی ٹی …کتوں کی وفاداری کی مثالیں تو آپ نے بہت سنی ہوں گی لیکن اب ڈوگی میاں ایک نئے میدان میں بھی قدم رکھنے والے ہیں۔جی ہاں برطانیہ میں ایسی انوکھی واشنگ مشین تیار کر لی گئی ہے جسے پالتو کتے بھی با آسانی آپریٹ کر سکیں گے۔یہ جدید واشنگ مشین انتہائی حساس سینسرز کی بدولت بٹنوں کے بجائے کتے کے بھونکنے کی آواز اور اس کے پنجوں کے نشان کی شناخت پراپنا کام شروع کر دے گی۔اسے بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ یہ ایجاد معذور افراد کے ساتھ ساتھ کام چور افراد کے لئے بھی بہت کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔تو جناب اب وفاداری کی علامت سمجھے جانے والے ڈوگی میاں رکھوالی اور مالک کا دل بہلانے کے ساتھ ساتھ کپڑے دھونے کا کام بھی کیا کریں گے۔