25 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:41
آسٹریلیا: گائے کے ریوڑ کی نگرانی کیلئے روبوٹ!!
سڈنی …این جی ٹی …عام طور پر تربیت یافتہ کتوں کو گائے کے ریوڑ کی نگرانی پر مامور کیا جاتاہے جو اپنے مالک کی غیر مو جودگی میں وفادارساتھی کی طرح گائے کے ریوڑ کو منظم رکھتے اور واپس فارم ہاؤس میں لے کر آتے ہیں۔ آسٹریلیا میں اب یہ کام کتوں کی جگہ روبوٹ کر ینگے اور اس مقصد کیلئے سڈنی کی ایک مقامی یو نیورسٹی کے ماہرین نے روور( Rover) نامی روبوٹک کاؤ بوئے متعارف کر وادیا ہے۔درمیانے سائز کا حامل یہ روبوٹ ریموٹ سے کنٹرول کیا جاتاہے جو اپنے چاروں ٹائروں اور اپنے اندر نصب جدید قسم کے سینسرز کی بدولت ریوڑ پر ناصرف نظر رکھنے بلکہ انہیں منظم رکھتے ہو ئے واپس لانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے ۔روور روبوٹک کاؤ بوئے کے کامیاب تجر بات کے بعد اسے عنقریب فروخت کیلئے بھی پیش کیا جائے گا۔