تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
25 نومبر 2013
وقت اشاعت: 8:13

جنگلی شیروں کی عکس بند ی کیلئے فو ٹو گرافرز کا منفرد طریقہ

جوہانسبرگ …این جی ٹی …کہتے ہیں ضرورت ایجاد کی ما ں ہے، یہی وجہ ہے کہ جنوبی افریقا کے فو ٹوگرافرز نے گھنے جنگلات میں رہنے والے شیروں کی زندگی کو انتہائی قریب سے عکس بند کر نے کیلئے ریموٹ کنٹرول گاڑی میں کیمرہ نصب کرکے دور رہ کر اپنا کام آسان کر لیا۔لائٹس اور ٹائروں کی سہولت کے ساتھ تیار کی گئی اس گاڑی میں کیمرہ نصب کر کے خطرناک جنگلی شیروں کے در میان بھیج دیا گیا جہاں ایک انسان کی رسائی مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بھی ہو تی ہے۔ گا ڑی کی طرح تیز رفتاری سے ہموار جگہ پر دوڑ کر منظر کشی کر تے اس کیمرے کی بدولت کیمرہ مین کو نا صرف سہولت میسرہو گئی بلکہ یہ کیمرہ شیر کے پنجوں اور جبڑوں میں بھی پہنچ کر مسلسل ان کی تصاویر لیتا رہا اور با آسانی کیمرہ مین کامکمل کام سر انجام دے کر واپس آگیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.