26 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:18
باربی گڑیا کے دیوانہ امریکی شخص نے2ہزار سے زائدڈالز جمع کر لیں
نیویارک…این جی ٹی…آپ نے دنیا کے کئی نامور اداکاروں کے مداح تودیکھے ہونگے لیکن باربی گڑیا کا اس جیسا دیوانہ شخص شاید ہی کہیں دیکھا ہو جس نے اپنے گھر میں ہزار وں باربی گڑیائیں جمع کر لی ہیں۔فلوریڈاسے تعلق رکھنے والے اس شخص کی باربی سے محبت یقیناًلاجواب ہے جس نے پچھلے 16سالوں میں 80 ہزار ڈالرز خرچ کر کے ہر طرح کے اسٹائل اور فیشن کی2 ہزارسے زائد چھوٹی بڑی باربی ڈالز اپنے پاس محفوظ کی ہوئی ہیں۔