26 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:51
ناخنوں پر تیا ر کیے گئے آر ٹ کے دیدہ ذیب نمو نے
نیویارک…این جی ٹی…خواتین اپنے ہا تھوں کے ظاہری حسن میں اضافے کیلئے نہ جانے کیا کیا جتن کرڈالتی ہیں، اس بات کا اندازہ ناخنوں پر تیار کردہ آرٹ کے ان حیرت انگیزنمونوں کو دیکھ کربہتر طور پر لگا یا جا سکتا ہے۔ایک امریکی فن کارہ نے ناخنوں کو کینوس بناتے ہوئے ان پر دلچسپ مناظر ، تصاویر اور پورٹریٹ بنا کر اپنی کاریگری کا شاندار مظاہرہ پیش کر دیا ہے۔ اس باصلاحیت فنکارہ نے مختلف خواتین کے ناخنوں کو دلکش رنگوں کی نیل پا لشزسے سجا کر کارٹون ، پھل، ویڈیو گیمز اور فلمی کرداروں سے سجا کر دلچسپ اور منفرد بنا دیا ہے ۔