26 نومبر 2013
وقت اشاعت: 5:47
شاہ بلوط کی چھال سے بنامصوری کا دیوہیکل شاہکار
لسبن …این جی ٹی …درختوں کی لکڑی آگ جلانے کے کام تو آتی ہی ہے تاہم ایک ماہر آرٹسٹ نے لکڑی سے آرٹ کا انوکھا شاہکار تیار کر کے ناقدین کو دنگ کردیاہے ۔ پرتگال کے Vhilsنامی ایک کاریگر کولکڑی کی تراش خراش سے دیدہ زیب اشیاء تیار کرنے میں کمال کی مہارت حاصل ہے جس نے حال ہی میں شاہ بلوط کی چھال سے 25سے 30فٹ طویل ایسا فن پارہ تیار کر لیا ہے جس پر تراشے الفاظ اور پورٹریٹ انتہائی واضح طور کندہ ہیں۔اپنے فن کا اظہار کرتے ہوئے آرٹ کا جو انوکھا طریقہ فن کار نے اپنایا اسے نہ صرف دیکھنے والے بیحد سراہ رہے ہیں بلکہ جی بھر کے داد بھی دیتے نظر آتے ہیں۔