26 نومبر 2013
وقت اشاعت: 6:35
موٹر بائیک پر 503دِنوں میں 22ممالک کا سفر کرنیوالا امریکی مہم جو
ہیوسٹن…این جی ٹی …سیاحت اور نت نئے مقامات کی سیر کرنے کے شوقین افراد تو آپ نے بہت دیکھے ہونگے اور ہم آپ کو ایسے ہی ایک امریکی شخص سے ملواتے ہیں جو اپنی موٹر بائیک پر دنیا کے 22ممالک کی سیرکر چکاہے۔امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والا ایڈونچر کا دلدادہ یہ شخص اپنی موٹر سائیکل پر الاسکا سے انوکھی مہم جوئی پر تن تنہا نکلا اور جنوبی امریکا جاپہنچا۔ایک کیمرہ اورکچھ کھانے پینے کا سامان اپنے ہمراہ لے کر دشوار گزار اونچے نیچے راستوں ، ڈھلوانوں اور بلند و بالا پہاڑوں سے گزرتے ہوئے اس شخص نے 503دِنوں میں 22ممالک سے گزرتے ہوئے82ہزار459میل کا فاصلہ طے کیا اور ایڈونچر سے بھرپور اپنی مہم کو کامیابی سے مکمل کر دکھایا۔