تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 نومبر 2013
وقت اشاعت: 6:19

نظر کو دھوکہ دیتی انوکھی جھلملاتی لائٹس!!

لیتھوینیا…این جی ٹی …یورپین ریپبلک لیتھوینیا کے شہر کاؤناس میں ماہر فن کاروں نے سالانہ آرٹ فیسٹیول میں سینکڑوں روشنیوں کی مدد سے ایسا دلکش نظارہ ترتیب دیا ہے جودیکھنے سے تعلق رکھتا ہے ۔ منفرد نوعیت کی یہ روشنیاں دائرے، چوکورشکل ،عمودی اوراُفقی طرز پر موسیقی کی دُھنوں پر حرکت کرتے ہوئے اپنی پوزیشن تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔اس دلکش نظارے کو دیکھنے والے ایک انوکھی دنیا میں پہنچ جاتے ہیں اور ایسا محسوس کرتے ہیں جیسے وہ کسی جیل یا حصار میں قید ہوں تاہم حقیقت میں یہ محض آنکھوں کا دھوکہ ہوتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.