27 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:24
کمپیو ٹر اسکرین پر نظرآ نیوالے کھانوں کا ذائقہ محسوس کرنا ممکن !!
سنگاپور…این جی ٹی …سنگا پو ر یو نیورسٹی کے سا ئنسدان ایک ایسی جدید ایجا د سا منے لا ئے ہیں جس کے ذریعے کمپیو ٹر اسکرین پر نظر آ نے والے کھانو ں کا ذا ئقہ محسوس کیا جا سکتا ہے ۔اس جدیدآلے کے زبا ن کے پر رکھتے ہیں زبان میں ہلکے درجے کے کر نٹ اور حرارت کی لہریں منتقل ہو کر زبا ن پر مو جو د ذائقے کی حس کو بید ار کرتی ہیں ۔ اس طرح ان سینسر ز کے زبا ن پر لگتے ہی کھٹا،میٹھا یا کڑ وا ذائقہ محسو س ہو نے لگتا ہے ۔ اب اسکرین پر جس ذائقے کی ڈش نظر آئے گی یہ سینسر اسی ذائقے کی حس کو بیدار کرنے والا مخصو ص کرنٹ اوردرجہ حرارت زبا ن تک پہنچا ئے گا اور یوں بغیر کھا ئے بھی کھانوں کا ذا ئقہ محسوس کیا جا سکے گا ۔ماہرین کاکہنا ہے کہ جلد ہی اس ٹیکنا لو جی کو مزید بہتر بنا کر اسے ٹیلی ویژن کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا ۔