تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
27 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:24

کر سمس: بچوں کیلئے متعارف کردہ روبوٹک فش کھلونے کی مقبولیت

نیویارک …این جی ٹی …دنیا بھر میں ہر سال کر سمس کے تہوار کے موقع پر بچوں کیلئے کو ئی نہ کوئی نیا اور منفرد کھلو نا متعارف کر وایا جاتاہے اور اس سال بھی اس روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے رو بوٹک فش مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کی جاچکی ہے۔ انسانی انگلی کی سائز کے برابر رنگ بر نگی ان مشینی مچھلیوں کو بچوں کیلئے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے جو پانی میں جاتے ہی آٹومیٹک نظام کے تحت تیر نا شروع کر دیتی ہیں جبکہ خشک ہو تے ہی رک جاتی ہیں۔ اپنی دم ہلاکر تیرنے کی صلاحیت رکھنے والی یہ روبوٹک مچھلیاں دنیا بھر کے چالیس ممالک میں بچوں کیلئے کرسمس کے تحائف میں سر فہرست کھلونا ہیں جس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ اب تک 15 ملین سے زائد فروخت بھی ہو چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.