تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:42

ہزاروں لوہے کی کیلوں سے بنے فن پا رے

لندن …این جی ٹی …دنیا میں کو ئی بھی شے بے کا ر نہیں ہوتی بلکہ منفرد انداز سے معمولی اشیا ء کو بھی اہم بنا یا جا سکتا ہے۔ ویسے تو کیلوں کا استعما ل لکڑی کی اشیا ء کو جوڑنے کیلئے کیا جا تا ہے لیکن ایک برطانوی ما ہرفن کار نے ہزاروں کیلوں کو مخصوص انداز سے نیا روپ دے کردلکش پورٹریٹس بنا دئیے ہیں۔ڈیوڈ فوسٹر کے تیار کردہ آرٹ کے اِن نمونوں کی تیاری میں نہ تو پینٹس استعما ل ہوئے ہیں نہ ہی کو ئی برش، محض لوہے کی کیلوں سے مشہور و معروف شخصیات کی تصاویر بنائی گئی ہیں جبکہ ایک فن پارے کی تیاری میں لگ بھگ 35ہزار کیلیں استعمال ہوئی ہیں۔کینو س پر ہتھوڑی کی مدد سے کیلیں ٹھونک کر بنائے آرٹ کے یہ شاہکار آج کل دیکھنے والوں کی توجہ کا خاص مرکز بنے ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.