29 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:11
امریکی خاتون کے 14 انچ لمبے ناخن
نیویارک …این جی ٹی … اکثر خواتین اپنے ہاتھوں کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے ناخنوں کو ایک حد تک بڑھاتی ہیں لیکن امریکا میں ایک ایسی خاتون بھی ہیں جنہوں نے اپنے نا خنوں کو14انچ تک بڑھا کر منفرد مقام حاصل کر لیا ہے۔54 سالہ لارا ڈرامونڈ(Larue Drummond) نامی یہ خاتون امریکی ریاست نیو جرسی کی رہائشی ہیں جنہوں نے اپنے اس انوکھے فیشن کی خاطر 8 سال سے نا خنوں کو نہیں کاٹا۔ یہ خاتون چار بچوں کی ما ں ہیں لیکن اپنے ہاتھ کے ان نا خنوں کا بھی اپنی اولاد ہی کی طرح خیال رکھتی ہیں۔ان کا کہناہے کہ ان کے ناخن روز مرہ کے گھر یلو کاموں کی ا نجام دہی میں مشکلات پیدا نہیں کرتے جبکہ وہ ہر ماہ ان کی سجاوٹ اور صفائی ستھرائی کیلئے سیلون میں بارہ گھنٹے اور100پونڈ خرچ کر تی ہیں۔ لارا کا مزید کہنا ہے کہ اتنے لمبے نا خن بڑ ھا نا ایک فن ہے اور ہر عورت یہ کا م نہیں کر سکتی کیونکہ وہ ان ناخنوں کے ہمراہ کوکنگ سے لے کر ڈرائیونگ اور پیانو بجانے تک ہر کام بخوبی انجام دے لیتی ہیں۔