1 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 9:33
بر طانیہ:24قیراط سونے اور قیمتی پتھروں سے سجے وائیلن
لندن …این جی ٹی …بر طانیہ میں الیکڑک وائیلن بنانے والی ایک کمپنی نے دنیا کی پہلی سونے اور قیمتی پتھروں سے سجی وائیلن کی جوڑی متعارف کر وائی ہے ۔ وائیلن کی جوڑی کو مکمل طور پر تو سونے سے نہیں تیا ر کیا گیا بلکہ 24قیراط سونے اور قیمتی پتھروں جیسے نیلم ،ہیرے اوریاقوت سے سجا کر قیمتی ترین بنادیا گیاہے۔ اس وائیلن کو سونے اور قیمتی پتھروں سے سجانے کیلئے ماہر بر طانوی جیولرز کی بھی مدد لی گئی ہے جنہوں نے اسے نو ماہ کے طویل وقت میں حتمی شکل دے کر سب کی توجہ کا مر کز بنادیا ہے۔یہ وائیلن ایک عام وائیلن ہی کی طرح مو سیقی کے سُر بکھیرتا ہے جو صرف ایک 2ملین ڈالر کی قیمت میں آپ کا بھی ہو سکتا ہے۔