1 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 13:34
مالکن نے دو ٹانگوں سے محروم پالتو کتے کیلئے خصوصی وہیل چیئر بنوا دی
لندن …پالتو جانور اپنے مالکوں کا خوب دل بہلاتے ہیں دوسری طرف مالک بھی انہیں ہر قسم کی سہولت اور آسائش مہیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ذرا اس معذور ڈوگی کوہی دیکھ لیجئے جس کی مالکن نے اسے چلنے کے قابل بنانے کیلئے ایک ننھی سی وہیل چیئر بنوادی ہے۔پیدائشی طور پرپچھلی دو ٹانگوں سے محروم اس ڈوگی کیلئے دو پہیوں والی وہیل چےئر تیار کروائی گئی ہے جسے بیلٹ کے ذریعے اس کے پیٹ پر باندھ دیا جاتا ہے جس کی بدولت وہ مزے سے باہرگھومتاپھرتا نظر آتاہے۔